سنن ابي داود
كتاب الجنائز— کتاب: جنازے کے احکام و مسائل
باب كَرَاهِيَةِ الْمُغَالاَةِ فِي الْكَفَنِ باب: کفن مہنگا بنانا مکروہ ہے۔
حدیث نمبر: 3156
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ حَاتِمِ بْنِ أَبِي نَصْرٍ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " خَيْرُ الْكَفَنِ الْحُلَّةُ ، وَخَيْرُ الْأُضْحِيَّةِ الْكَبْشُ الْأَقْرَنُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ نے فرمایا : ” بہترین کفن جوڑا ( تہبند اور چادر ) ہے ، اور بہترین قربانی سینگ دار دنبہ ہے ۱؎ “ ۔
وضاحت:
۱؎: مقصود یہ ہے کہ ایک کپڑے سے تو دو کپڑے بہتر ہیں، ورنہ مسنون تو تین کپڑے ہی ہیں، اور سینگ دار اس لئے بہتر ہے کہ وہ عام طور سے فربہ ہوتا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 1473 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´کفن کے لیے کون سا کپڑا اچھا اور مستحب ہے؟`
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " بہترین کفن جوڑا ہے " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1473]
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " بہترین کفن جوڑا ہے " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1473]
اردو حاشہ:
فائده:
(حُلَّه)
ایک ہی طرح کی دو چادروں کو کہتے ہیں۔
فائده:
(حُلَّه)
ایک ہی طرح کی دو چادروں کو کہتے ہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1473 سے ماخوذ ہے۔