سنن ابي داود
كتاب الجنائز— کتاب: جنازے کے احکام و مسائل
باب كَيْفَ غُسْلُ الْمَيِّتِ باب: میت کو کیسے غسل دیا جائے؟
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، بِمَعْنَى حَدِيثِ مَالِكٍ ، زَادَ فِي حَدِيثِ حَفْصَةَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ بِنَحْوِ هَذَا ، وَزَادَتْ فِيهِ : أَوْ سَبْعًا ، أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ ، إِنْ رَأَيْتُنَّهُ .
´اس سند سے بھی ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے مالک کی روایت کے ہم معنی حدیث مروی ہے` اور حفصہ رضی اللہ عنہا کی حدیث میں جسے انہوں نے ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے اسی طرح کا اضافہ ہے اور اس میں انہوں نے یہ اضافہ بھی کیا ہے : ” یا سات بار غسل دینا ، یا اس سے زیادہ اگر تم اس کی ضرورت سمجھنا “ ۔
محمد بن سیرین رحمہ اللہ نے ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے حدیث بیان کی جو امام مالک رحمہ اللہ کی روایت کے ہم معنی ہے۔ اور حدیثِ حفصہ (حفصہ بنت سیرین رحمہا اللہ) جو ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے اس میں بھی اسی کی مانند ہے، لیکن اس میں یہ اضافہ ہے: ”یا سات بار غسل دو یا اس سے زیادہ اگر ضرورت محسوس کرو۔“