حدیث نمبر: 3065
حدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَخْزُومِيُّ : مَا لَمْ تَنَلْهُ أَخْفَافُ الإِبِلِ يَعْنِي أَنَّ الإِبِلَ تَأْكُلُ مُنْتَهَى رُءُوسِهَا وَيُحْمَى مَا فَوْقَهُ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´ہارون بن عبداللہ کہتے ہیں کہ` محمد بن حسن مخزومی نے کہا : «ما لم تنله أخفاف الإبل» کا مطلب یہ ہے کہ اونٹ کا سر جہاں تک پہنچے گا وہاں تک وہ کھائے ہی کھائے گا اس سے اوپر کا حصہ بچایا جا سکتا ہے ( اس لیے ایسی جگہ گھیرو جہاں اونٹ جاتے ہی نہ ہوں ) ۔

حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب الخراج والفيء والإمارة / حدیث: 3065
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف جدا مقطوع , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح, سنده صحيح إلٰي محمد بن الحسن المخزومي وھو متھم بالكذب بنفسه
تخریج حدیث « تفرد بہ أبو داود (ضعیف جداً) » (محمد بن حسن مخزومی کذّاب راوی ہے)