سنن ابي داود
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے مسائل
باب مَنْ لَمْ يَذْكُرِ الْوُضُوءَ إِلاَّ عِنْدَ الْحَدَثِ باب: مستحاضہ صرف حدث ہونے پر وضو کرے۔
حدیث نمبر: 306
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ رَبِيعَةَ ، " أَنَّهُ كَانَ لَا يَرَى عَلَى الْمُسْتَحَاضَةِ وُضُوءًا عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ ، إِلَّا أَنْ يُصِيبَهَا حَدَثٌ غَيْرُ الدَّمِ ، فَتَوَضَّأُ " ، قَالَ أَبُو دَاوُد : هَذَا قَوْلُ مَالِكٍ يَعْنِي ابْنَ أَنَسٍ .
´ربیعہ سے روایت ہے کہ` وہ مستحاضہ کے لیے ہر نماز کے وقت وضو ضروری نہیں سمجھتے تھے سوائے اس کے کہ اسے خون کے علاوہ کوئی اور حدث لاحق ہو تو وہ وضو کرے گی ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : یہی مالک بن انس کا قول ہے ۔
ربیعہ (ربیعہ بن عبدالرحمٰن، المعروف ربیعہ الرای، تابعی) رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ وہ ”مستحاضہ پر ہر نماز کے لیے تجدیدِ وضو کے قائل نہ تھے، الا یہ کہ اسے خون کے علاوہ کوئی اور حدث لاحق ہو تو وضو کرے“۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”مالک بن انس رحمہ اللہ کا بھی یہی قول ہے“۔