سنن ابي داود
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے مسائل
باب مَنْ لَمْ يَذْكُرِ الْوُضُوءَ إِلاَّ عِنْدَ الْحَدَثِ باب: مستحاضہ صرف حدث ہونے پر وضو کرے۔
حدیث نمبر: 306
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ رَبِيعَةَ ، " أَنَّهُ كَانَ لَا يَرَى عَلَى الْمُسْتَحَاضَةِ وُضُوءًا عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ ، إِلَّا أَنْ يُصِيبَهَا حَدَثٌ غَيْرُ الدَّمِ ، فَتَوَضَّأُ " ، قَالَ أَبُو دَاوُد : هَذَا قَوْلُ مَالِكٍ يَعْنِي ابْنَ أَنَسٍ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ربیعہ سے روایت ہے کہ` وہ مستحاضہ کے لیے ہر نماز کے وقت وضو ضروری نہیں سمجھتے تھے سوائے اس کے کہ اسے خون کے علاوہ کوئی اور حدث لاحق ہو تو وہ وضو کرے گی ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : یہی مالک بن انس کا قول ہے ۔