سنن ابي داود
كتاب الخراج والفيء والإمارة— کتاب: محصورات اراضی اور امارت سے متعلق احکام و مسائل
باب فِي الإِمَامِ يَقْبَلُ هَدَايَا الْمُشْرِكِينَ باب: امام کا کفار و مشرکین سے ہدیہ قبول کرنا۔
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ ، بِمَعْنَى إِسْنَادِ أَبِي تَوْبَةَ وَحَدِيثِهِ ، قَالَ : عِنْدَ قَوْلِهِ مَا يَقْضِي عَنِّي فَسَكَتَ عَنِّي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاغْتَمَزْتُهَا .
´اس سند سے بھی ابوتوبہ کی حدیث کے ہم معنی حدیث مروی ہے ، اس میں ہے کہ` جب میں نے کہا کہ نہ آپ کے پاس اتنا مال ہے اور نہ میرے پاس کہ قرضہ ادا ہو جائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے مجھے کوئی جواب نہیں دیا تو مجھے بڑی گرانی ہوئی ( کہ شاید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری بات پر توجہ نہیں دی ) ۔
محمود بن خالد نے مروان بن محمد سے، انہوں نے معاویہ بن سلام سے روایت کیا اور مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی بیان کیا، اور جہاں یہ آیا ہے کہ «يَقْضِي عَنِّي» ”میں بھاگ جاتا ہوں اور مسلمان قبائل کے پاس چلا جاتا ہوں، حتیٰ کہ اللہ اپنے رسول کو کچھ عنایت فرما دے جس سے میرا قرضہ ادا ہو جائے۔“ (اس روایت میں ہے کہ) رسول اللہ ﷺ مجھ سے خاموش ہو رہے اور مجھے اس سے بڑی گرانی ہوئی۔