سنن ابي داود
كتاب الخراج والفيء والإمارة— کتاب: محصورات اراضی اور امارت سے متعلق احکام و مسائل
باب مَا جَاءَ فِي الْبَيْعَةِ باب: بیعت کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي مَالِكٌ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْه أخبرته عن بَيْعَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النِّسَاءَ ، قَالَتْ : مَا مَسَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَدَ امْرَأَةٍ قَطُّ إِلَّا أَنْ يَأْخُذَ عَلَيْهَا فَإِذَا أَخَذَ عَلَيْهَا فَأَعْطَتْهُ ، قَالَ : "اذْهَبِي فَقَدْ بَايَعْتُكِ " .
´عروہ کہتے ہیں کہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عورتوں سے کس طرح بیعت لیا کرتے تھے ، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کسی اجنبی عورت کا ہاتھ نہیں چھوا ، البتہ عورت سے عہد لیتے جب وہ عہد دے دیتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے : ” جاؤ میں تم سے بیعت لے چکا “ ۔
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ ﷺ کے عورتوں سے بیعت لینے کے بارے میں کہا: ”نبی کریم ﷺ نے کبھی کسی اجنبی عورت کا ہاتھ نہیں چھوا، البتہ عہد لیا کرتے تھے، اور جب وہ عہد کرتی تو آپ ﷺ اسے فرماتے: ”جاؤ میں نے تم سے بیعت لے لی۔““
تشریح، فوائد و مسائل
عروہ کہتے ہیں کہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عورتوں سے کس طرح بیعت لیا کرتے تھے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کسی اجنبی عورت کا ہاتھ نہیں چھوا، البتہ عورت سے عہد لیتے جب وہ عہد دے دیتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: " جاؤ میں تم سے بیعت لے چکا۔" [سنن ابي داود/كتاب الخراج والفيء والإمارة /حدیث: 2941]
رسول اللہ ﷺ افراد امت کےلئے بمنزلہ باپ ہوتے ہوئے بعیت جیسےاہم شرعی معاملے میں اجنبی عورتوں سے ہاتھ نہیں ملاتے تھے۔
دوسروں کو اور زیادہ احتیاط کرنی چاہیے۔
ایسے ہی عورتوں پر بھی واجب ہے کہ وہ اجانب (غیرمحرم مردوں) سے مصافحہ اور اختلاط سے بچیں۔
2۔
شرعی آداب کو ملحوظ رکھ کر اجنبی عورتوں سے حسب ضرورت جائز معاملات کے بارے میں بات چیت کر لینی جائز ہے۔