سنن ابي داود
كتاب الخراج والفيء والإمارة— کتاب: محصورات اراضی اور امارت سے متعلق احکام و مسائل
باب فِي اتِّخَاذِ الْكَاتِبِ باب: سکریٹری اور منشی رکھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2935
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَعْبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : السِّجِلُّ كَاتِبٌ كَانَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` سجل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کاتب ( منشی یا محرر ) تھے ۱؎ ۔
وضاحت:
۱؎: ابن القیم رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے اپنے شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کو کہتے ہوئے سنا کہ یہ حدیث موضوع ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کاتبین وحی میں سے کسی بھی کاتب کا نام سجل نہیں تھا بلکہ صحیح بات یہ ہے کہ صحابہ میں سے کسی بھی صحابی کا نام سجل نہیں تھا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´سکریٹری اور منشی رکھنے کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ سجل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کاتب (منشی یا محرر) تھے ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الخراج والفيء والإمارة /حدیث: 2935]
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ سجل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کاتب (منشی یا محرر) تھے ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الخراج والفيء والإمارة /حدیث: 2935]
فوائد ومسائل:
یہ روایت سندا ضعیف ہے۔
تاہم جن کے ذمہ اہم ذمہ داریاں ہوں۔
انھیں اپنے تعاون کےلئے مختلف افراد کو متعین کرلینا مناسب ہے۔
(دیکھئے حدیث2932) یہی وہ بنیاد ہے جس پر پوری انتظامی سروس قائم کی گئی۔
یہ روایت سندا ضعیف ہے۔
تاہم جن کے ذمہ اہم ذمہ داریاں ہوں۔
انھیں اپنے تعاون کےلئے مختلف افراد کو متعین کرلینا مناسب ہے۔
(دیکھئے حدیث2932) یہی وہ بنیاد ہے جس پر پوری انتظامی سروس قائم کی گئی۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2935 سے ماخوذ ہے۔