سنن ابي داود
كتاب الفرائض— کتاب: وراثت کے احکام و مسائل
باب مِيرَاثِ ابْنِ الْمُلاَعِنَةِ باب: لعان کی ہوئی عورت کے بچے کی میراث کا بیان۔
حدیث نمبر: 2907
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ ، وَمُوسَى بْنُ عَامِرٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جَابِرٍ ، حَدَّثَنَا مَكْحُولٌ ، قَالَ : جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مِيرَاثَ ابْنِ الْمُلَاعَنَةِ لِأُمِّهِ وَلِوَرَثَتِهَا مِنْ بَعْدِهَا " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´مکحول کہتے ہیں` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعان والی عورت کے بچے کی میراث اس کی ماں کو دلائی ہے پھر اس کی ماں کے بعد ماں کے وارثوں کو دلائی ہے ۱؎ ۔
وضاحت:
۱؎: کیونکہ باپ کو اور اس کے وارثوں کو بچے سے واسطہ نہ رہا۔