سنن ابي داود
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے مسائل
باب مَنْ رَوَى أَنَّ الْمُسْتَحَاضَةَ تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلاَةٍ باب: مستحاضہ ہر نماز کے لیے غسل کرے۔
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، بِهَذَا الْحَدِيثِ ، قَالَ فِيهِ : فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلَاةٍ ، قَالَ أَبُو دَاوُد : رَوَاهُ الْقَاسِمُ بْنُ مَبْرُورٍ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ جَحْشٍ ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مَعْمَرٌ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، وَرُبَّمَا قَالَ مَعْمَرٌ عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ ، بِمَعْنَاهُ ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، وَابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، وَقَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ فِي حَدِيثِهِ : وَلَمْ يَقُلْ إِنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهَا أَنْ تَغْتَسِلَ . وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْأَوْزَاعِيُّ أَيْضًا ، قَالَ فِيهِ : قَالَتْ عَائِشَة : فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلَاةٍ .
´اس سند سے بھی ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہی حدیث مروی ہے ، اس میں ہے` وہ ( ام حبیبہ رضی اللہ عنہا ) ہر نماز کے لیے غسل کرتی تھیں ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اسے قاسم بن مبرور نے یونس سے ، انہوں نے ابن شہاب سے ، انہوں نے عمرہ سے ، انہوں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے ، اور انہوں نے ام حبیبہ بنت جحش رضی اللہ عنہا سے روایت کی ہے ، اور اسی طرح اسے معمر نے زہری سے ، انہوں نے عمرہ سے ، اور انہوں نے ام المؤمنین عائشہ سے روایت کی ہے ، اور کبھی کبھی معمر نے عمرہ سے ، انہوں نے ام حبیبہ سے اسی مفہوم کی حدیث روایت کی ہے ، اور اسی طرح اسے ابراہیم بن سعد اور ابن عیینہ نے زہری سے ، انہوں نے عمرہ سے ، انہوں نے عائشہ سے روایت کی ہے ، اور ابن عیینہ نے اپنی روایت میں کہا ہے کہ انہوں ( زہری ) نے یہ نہیں کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ( ام حبیبہ کو ) غسل کرنے کا حکم دیا ، نیز اسی طرح اسے اوزاعی نے بھی روایت کی ہے اس میں ہے کہ عائشہ نے کہا : وہ ہر نماز کے لیے غسل کرتی تھیں ۔