سنن ابي داود
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے مسائل
باب مَنْ رَوَى أَنَّ الْحَيْضَةَ إِذَا أَدْبَرَتْ لاَ تَدَعُ الصَّلاَةَ باب: حیض ختم ہو جانے کے بعد مستحاضہ نماز نہ چھوڑے۔
حدیث نمبر: 283
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ هِشَامٍ ، بِإِسْنَادِ زُهَيْرٍ وَمَعْنَاهُ ، وَقَالَ : فَإِذَا أَقْبَلَتِ الْحَيْضَةُ فَاتْرُكِي الصَّلَاةَ ، فَإِذَا ذَهَبَ قَدْرُهَا فَاغْسِلِي الدَّمَ عَنْكِ وَصَلِّي .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´اس طریق سے بھی ہشام نے زہیر کی سند سے اسی مفہوم کی حدیث ذکر کی ہے ، اس میں ہے کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب حیض آئے تو نماز چھوڑ دو ، پھر جب اس کے بقدر ( دن ) گزر جائیں تو اپنے سے خون دھو ڈالو ، اور ( غسل کر کے ) نماز پڑھ لو “ ۔