سنن ابي داود
كتاب الضحايا— کتاب: قربانی کے مسائل
باب الإِمَامِ يَذْبَحُ بِالْمُصَلَّى باب: امام کا اپنی قربانی کو عیدگاہ میں ذبح کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2811
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، أَنَّ أَبَا أُسَامَةَ حدَّثَهُمْ عَنْ أُسَامَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، كَانَ يَذْبَحُ أُضْحِيَّتَهُ بِالْمُصَلَّى وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُهُ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قربانی عید گاہ میں ذبح کرتے تھے ۔ اور ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی ایسا ہی کرتے تھے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´امام کا اپنی قربانی کو عیدگاہ میں ذبح کرنے کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قربانی عید گاہ میں ذبح کرتے تھے۔ اور ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی ایسا ہی کرتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الضحايا /حدیث: 2811]
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قربانی عید گاہ میں ذبح کرتے تھے۔ اور ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی ایسا ہی کرتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الضحايا /حدیث: 2811]
فوائد ومسائل:
مستحب یہی ہے کہ امام بالخصوص عید گاہ میں قربانی کرے۔
تاکہ دوسرے لوگوں کو ترغیب ہو۔
مستحب یہی ہے کہ امام بالخصوص عید گاہ میں قربانی کرے۔
تاکہ دوسرے لوگوں کو ترغیب ہو۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2811 سے ماخوذ ہے۔