سنن ابي داود
كتاب الضحايا— کتاب: قربانی کے مسائل
باب مَا يُكْرَهُ مِنَ الضَّحَايَا باب: قربانی میں کون سا جانور مکروہ ہے۔
حدیث نمبر: 2806
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ قَالَ : قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ : مَا الْأَعْضَبُ ؟ قَالَ : النِّصْفُ فَمَا فَوْقَهُ .
´قتادہ کہتے ہیں` میں نے سعید بن مسیب سے پوچھا: «اعضب» (یا «عضباء») کیا ہے؟ انہوں نے کہا: (جس کی سینگ یا کان) آدھا یا آدھے سے زیادہ ٹوٹا یا کٹا ہوا ہو۔
جناب قتادہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے پوچھا کہ «أَعْضَبُ» کسے کہتے ہیں؟ انہوں نے کہا: ”ایسا جانور جس کا سینگ آدھا یا اس سے زیادہ ٹوٹا ہوا ہو۔“