سنن ابي داود
كتاب الجهاد— کتاب: جہاد کے مسائل
باب فِي الطُّرُوقِ باب: رات میں سفر سے گھر واپس آنا کیسا ہے؟
حدیث نمبر: 2777
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنْ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنَّ أَحْسَنَ مَا دَخَلَ الرَّجُلُ عَلَى أَهْلِهِ إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ أَوَّلَ اللَّيْلِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں` آپ نے فرمایا : ” سفر سے گھر واپس آنے کا اچھا وقت یہ ہے کہ آدمی شام میں آئے “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´رات میں سفر سے گھر واپس آنا کیسا ہے؟`
جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: " سفر سے گھر واپس آنے کا اچھا وقت یہ ہے کہ آدمی شام میں آئے۔" [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2777]
جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: " سفر سے گھر واپس آنے کا اچھا وقت یہ ہے کہ آدمی شام میں آئے۔" [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2777]
فوائد ومسائل:
اس وقت لوگ بالعموم جاگ رہے ہوتے ہیں۔
اور آنے والا اور گھر والے بھی شبہات سے محفوظ رہتے ہیں۔
اس وقت لوگ بالعموم جاگ رہے ہوتے ہیں۔
اور آنے والا اور گھر والے بھی شبہات سے محفوظ رہتے ہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2777 سے ماخوذ ہے۔