سنن ابي داود
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے مسائل
باب فِي الْمَرْأَةِ تُسْتَحَاضُ وَمَنْ قَالَ تَدَعُ الصَّلاَةَ فِي عِدَّةِ الأَيَّامِ الَّتِي كَانَتْ تَحِيضُ باب: عورت کے مستحاضہ ہونے کا بیان اور ان لوگوں کی دلیل جو کہتے ہیں کہ مستحاضہ اپنے حیض کے ایام کے بقدر نماز چھوڑ دے۔
حدیث نمبر: 275
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَيَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ رَجُلًا أَخْبَرَهُ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّ امْرَأَةً كَانَتْ تُهَرَاقُ الدَّمَ ، فَذَكَرَ مَعْنَاهُ ، قَالَ : فَإِذَا خَلَّفَتْ ذَلِكَ وَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ ، فَلْتَغْتَسِلْ ، بِمَعْنَاهُ .
´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ایک عورت کو ( استحاضہ کا ) خون آتا تھا ، پھر راوی نے اسی مفہوم کی حدیث ذکر کی ، اس میں ہے کہ : ” پھر جب یہ ایام گزر جائیں اور نماز کا وقت آ جائے تو غسل کرے .... “ الخ ۔
ایک آدمی نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا کہ ”ایک عورت کو بہت خون آتا تھا۔“ اور مذکورہ بالا حدیث کی مانند بیان کیا، اس روایت میں ہے کہ ”جب یہ دن گزر جائیں اور نماز کا وقت آ جائے (یعنی نماز پڑھنے کے دن آ جائیں) تو چاہیے کہ غسل کرے۔“ باقی روایت سابقہ حدیث کے ہم معنی ہے۔