حدیث نمبر: 2731
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : كُنْتُ أَمِيحُ أَصْحَابِي الْمَاءَ يَوْمَ بَدْرٍ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں بدر کے دن ( پانی کم ہونے کی وجہ سے ) صحابہ کے لیے چلو سے پانی کا ڈول بھر رہا تھا ۔

حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب الجهاد / حدیث: 2731
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, الأعمش عنعن ويعارضه حديث مسلم (1813) وھو الصواب, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 99
تخریج حدیث « تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 2328) (صحیح) »

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´عورت اور غلام کو مال غنیمت سے کچھ دینے کا بیان۔`
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں بدر کے دن (پانی کم ہونے کی وجہ سے) صحابہ کے لیے چلو سے پانی کا ڈول بھر رہا تھا۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2731]
فوائد ومسائل:
غالبا انہیں اسی خدمت پرانعام دیا گیا۔
واللہ اعلم۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2731 سے ماخوذ ہے۔