سنن ابوداود — حدیث نمبر 2696
باب: قیدیوں کو الگ الگ کر دینے کا بیان۔
باب فِي التَّفْرِيقِ بَيْنَ السَّبْىِ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ الْحَكَمِ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ ، عَنْ عَلِيٍّ أَنَّهُ : فَرَّقَ بَيْنَ جَارِيَةٍ وَوَلَدِهَا فَنَهَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ وَرَدَّ الْبَيْعَ ، قَالَ أَبُو دَاوُد : وَمَيْمُونٌ : لَمْ يُدْرِكْ عَلِيًّا قُتِلَ بِالْجَمَاجِمِ ، وَالْجَمَاجِمُ سَنَةُ ثَلَاثٍ وَثَمَانِينَ ، قَالَ أَبُو دَاوُد : وَالْحَرَّةُ سَنَةُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ ، وَقُتِلَ ابْنُ الزُّبَيْرِ سَنَةَ ثَلَاثٍ وَسَبْعِينَ .
´علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے ایک لونڈی اور اس کے بچے کے درمیان جدائی کرا دی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ، اور بیع کو رد کر دیا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : میمون نے علی رضی اللہ عنہ کو نہیں پایا ہے ، میمون جنگ جماجم میں قتل کئے گئے ، اور جماجم ۸۳ ہجری میں ہوئی ہے ، نیز واقعہ حرہ ( ۶۳ ہجری ) میں پیش آیا ، اور ابن زبیر ( ۷۳ ہجری ) میں قتل ہوئے ۔
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”انہوں نے ایک لونڈی اور اس کے بچے میں جدائی کر دی (اور انہیں علیحدہ علیحدہ بیچ دیا) تو نبی کریم ﷺ نے ان کو اس سے روک دیا اور ان کی یہ بیع واپس کرا دی۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ”میمون (میمون بن ابی شبیب) نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو نہیں پایا، یہ سن 83 ہجری میں جماجم میں قتل کر دیے گئے تھے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”واقعہ حرہ سن 63 ہجری میں ہوا تھا اور سیدنا (عبداللہ) ابن زبیر رضی اللہ عنہ سن 73 ہجری میں قتل ہوئے تھے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک لونڈی اور اس کے بچے کے درمیان جدائی کرا دی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا، اور بیع کو رد کر دیا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: میمون نے علی رضی اللہ عنہ کو نہیں پایا ہے، میمون جنگ جماجم میں قتل کئے گئے، اور جماجم ۸۳ ہجری میں ہوئی ہے، نیز واقعہ حرہ (۶۳ ہجری) میں پیش آیا، اور ابن زبیر (۷۳ ہجری) میں قتل ہوئے۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2696]
یہ روایت یہاں اس سند کے ساتھ منقطع ہے۔
جیسا کہ امام ابودائود نے تصریح کی ہے۔
لیکن دوسرے شواہد کی بنا پر یہ روایت حسن ہے۔
اس لئے یہ مسئلہ صحیح ہے۔
کہ لونڈی اور اس کے بچے کو الگ الگ بیچنا صحیح نہیں ہے۔
اسی طرح ماں کو بھی تکلیف ہوگی۔
اور بچہ بھی پریشان ہوگا۔