سنن ابي داود
كتاب الجهاد— کتاب: جہاد کے مسائل
باب قَتْلِ الأَسِيرِ وَلاَ يُعْرَضُ عَلَيْهِ الإِسْلاَمُ باب: قیدی پر اسلام پیش کئے بغیر اسے قتل کر دینے کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ يَرْبُوعٍ الْمَخْزُومِيُّ ، قَالَ :حَدَّثَنِي جَدِّي ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ : " أَرْبَعَةٌ لَا أُؤَمِّنُهُمْ فِي حِلٍّ وَلَا حَرَمٍ فَسَمَّاهُمْ ، قَالَ : وَقَيْنَتَيْنِ كَانَتَا لِمِقْيَسٍ فَقُتِلَتْ إِحْدَاهُمَا وَأَفْلَتَتِ الْأُخْرَى فَأَسْلَمَتْ " ، قَالَ أَبُو دَاوُد : لَمْ أَفْهَمْ إِسْنَادَهُ مِنْ ابْنِ الْعَلَاءِ كَمَا أُحِبُّ .
´سعید بن یربوع مخزومی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن فرمایا : ” چار آدمیوں کو میں حرم اور حرم سے باہر کہیں بھی امان نہیں دیتا “ ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے نام لیے ، اور مقیس کی دو لونڈیوں کو ، ایک ان میں سے قتل کی گئی ، دوسری بھاگ گئی پھر وہ مسلمان ہو گئی ۔
عمرو بن عثمان بن عبدالرحمٰن اپنے دادا سے، وہ اپنے والد سے (سعید بن بربوع مخزومی رضی اللہ عنہ سے) روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فتح مکہ کے دن فرمایا تھا: ”چار اشخاص کو میں حل یا حرم میں (حدود حرم میں یا اس سے باہر کہیں بھی) پناہ نہیں دیتا۔“ چنانچہ ان کے نام گنوائے۔ اور دو لونڈیاں تھیں جو گانے بجانے کا کام کرتی تھیں اور مقیس کی ملکیت تھیں، ایک کو قتل کر دیا گیا اور دوسری بھاگ نکلی اور بعد میں اسلام لے آئی۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: ”میں اس حدیث کی سند (اپنے شیخ) محمد بن علاء سے کماحقہ نہیں سمجھ سکا تھا۔“