حدیث نمبر: 265
حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ مُطَهَّرٍ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَبِي الْحَسَنِ الْجَزَرِيِّ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " إِذَا أَصَابَهَا فِي أَوَّلِ الدَّمِ ، فَدِينَارٌ ، وَإِذَا أَصَابَهَا فِي انْقِطَاعِ الدَّمِ ، فَنِصْفُ دِينَارٍ " ، قَالَ أَبُو دَاوُد : وَكَذَلِكَ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` جب وہ ( شوہر ) بیوی سے شروع حیض میں جماع کرے ، تو ایک دینار صدقہ کرے ، اور جب خون بند ہو جانے پر اس سے جماع کرے ، تو آدھا دینار صدقہ کرے ۔

وضاحت:
معلوم رہے کہ دینار ہمارے موجودہ معیار کے مطابق سوا چار گرام سے کچھ زیادہ سونے کا ہوتا ہے۔ ان مخصوص ایام میں جنسی عمل حرام ہے۔ اگر ہو جائے تو صدقہ دینا چاہیے۔
حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب الطهارة / حدیث: 265
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح موقوف , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, يأتي (2169), أبو الحسن الجزري: مجهول،أخطأمن سماه عبدالحميد (تقريب: 8047), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 23
تخریج حدیث « تفردہ بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 6498)، ویأتي ہذا الحدیث فی النکاح (2169) (صحیح) »