سنن ابي داود
كتاب الجهاد— کتاب: جہاد کے مسائل
باب مَا يُدْعَى عِنْدَ اللِّقَاءِ باب: دشمن سے مڈبھیڑ کے وقت کی دعا کا بیان۔
حدیث نمبر: 2632
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، أَخْبَرَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا غَزَا قَالَ : " اللَّهُمَّ أَنْتَ عَضُدِي وَنَصِيرِي بِكَ أَحُولُ وَبِكَ أَصُولُ وَبِكَ أُقَاتِلُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غزوہ کرتے تو فرماتے : «اللهم أنت عضدي ونصيري بك أحول وبك أصول وبك أقاتل» ” اے اللہ ! تو ہی میرا بازو اور مددگار ہے ، تیری ہی مدد سے میں چلتا پھرتا ہوں ، اور تیری ہی مدد سے میں حملہ کرتا ہوں ، اور تیری ہی مدد سے میں قتال کرتا ہوں “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3584 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´لڑائی کے وقت کی دعا کا بیان`
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جہاد کرتے (لڑتے) تو یہ دعا پڑھتے: «اللهم أنت عضدي وأنت نصيري وبك أقاتل» ” اے اللہ! تو میرا بازو ہے، تو ہی میرا مددگار ہے اور تیرے ہی سہارے میں لڑتا ہوں۔“ [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3584]

اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اے اللہ! تو میرا بازو ہے، تو ہی میرا مدد گار ہے اور تیرے ہی سہارے میں لڑتا ہوں۔
وضاحت:
1؎:
اے اللہ! تو میرا بازو ہے، تو ہی میرا مدد گار ہے اور تیرے ہی سہارے میں لڑتا ہوں۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3584 سے ماخوذ ہے۔