سنن ابي داود
كتاب الجهاد— کتاب: جہاد کے مسائل
باب فِي الرَّجُلِ يُنَادِي بِالشِّعَارِ باب: شعار (کوڈ) کو پکار کر کہنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2597
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، عَنْ الْمُهَلَّبِ بْنِ أَبِي صُفْرَةَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي مَن سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " إِنْ بُيِّتُّمْ فَلْيَكُنْ شِعَارُكُمْ حم لَا يُنْصَرُونَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´مہلب بن ابی صفرہ کہتے ہیں کہ` مجھے اس شخص نے خبر دی ہے جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ” اگر دشمن تمہارے اوپر شب خون ماریں تو تمہارا شعار ( کوڈ ) «حم لا ينصرون» ۱؎ ہونا چاہیئے “ ۔
وضاحت:
۱؎: اللہ کی قسم دشمنوں کو اللہ کی تائید و نصرت حاصل نہیں ہو گی بلکہ وہ مغلوب رہیں گے۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 1682 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´شعار (یعنی جنگ میں کوڈ لفظ کے استعمال) کا بیان۔`
مہلب بن ابی صفرۃ ان لوگوں سے روایت کرتے ہیں جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ فرما رہے تھے: ” اگر رات میں تم پر دشمن حملہ کریں تو تم «حم لا ينصرون» کہو “ ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الجهاد/حدیث: 1682]

اردو حاشہ:
وضاحت: 1؎: 'شعار'اس مخصوص لفظ کو کہتے ہیں: جس کو لشکروالے خفیہ کوڈکے طورپر آپس میں استعمال کرتے ہیں۔
وضاحت: 1؎: 'شعار'اس مخصوص لفظ کو کہتے ہیں: جس کو لشکروالے خفیہ کوڈکے طورپر آپس میں استعمال کرتے ہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1682 سے ماخوذ ہے۔