سنن ابي داود
كتاب الجهاد— کتاب: جہاد کے مسائل
باب فِي النَّهْىِ أَنْ يُقَدَّ السَّيْرُ بَيْنَ أُصْبُعَيْنِ باب: چمڑے کو دو انگلیوں کے درمیان رکھ کر کاٹنا منع ہے۔
حدیث نمبر: 2589
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا قُرَيْشُ بْنُ أَنَسٍ ، حَدَّثَنَا أَشْعَثُ ، عَنْ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " نَهَى أَنْ يُقَدَّ السَّيْرُ بَيْنَ أُصْبَعَيْنِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چمڑے کو دو انگلیوں کے درمیان رکھ کر کاٹنے سے منع فرمایا ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´چمڑے کو دو انگلیوں کے درمیان رکھ کر کاٹنا منع ہے۔`
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چمڑے کو دو انگلیوں کے درمیان رکھ کر کاٹنے سے منع فرمایا۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2589]
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چمڑے کو دو انگلیوں کے درمیان رکھ کر کاٹنے سے منع فرمایا۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2589]
فوائد ومسائل:
اس طرح اندیشہ رہتا ہے کہ چمڑا کٹنے کے بعد کہیں ہاتھ نہ زخمی ہو جائے۔
لہذا چاہیے کہ کسی لکڑی یا پتھر وغیرہ پر رکھ کر احتیاط سے کاٹا جائے۔
اس طرح اندیشہ رہتا ہے کہ چمڑا کٹنے کے بعد کہیں ہاتھ نہ زخمی ہو جائے۔
لہذا چاہیے کہ کسی لکڑی یا پتھر وغیرہ پر رکھ کر احتیاط سے کاٹا جائے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2589 سے ماخوذ ہے۔