سنن ابي داود
كتاب الجهاد— کتاب: جہاد کے مسائل
باب فِي الْمُحَلِّلِ باب: گھوڑ دوڑ میں محلل کی شرکت کا بیان۔
حدیث نمبر: 2580
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ بِإِسْنَادِ عَبَّادٍ وَمَعْنَاهُ ، قَالَ أَبُو دَاوُد : ، رَوَاهُ مَعْمَرٌ ، وَشُعَيْبٌ ، وَعَقِيلٌ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ رِجَالٍ مِنْ أَهْلِ الْعَلْمِ وَهَذَا أَصَحُّ عِنْدَنَا .
´اس سند سے بھی زہری سے عباد والے طریق ہی سے اسی مفہوم کی حدیث مروی ہے` ابوداؤد کہتے ہیں : اسے معمر ، شعیب اور عقیل نے زہری سے اور زہری نے اہل علم کی ایک جماعت سے روایت کیا ہے اور یہ ہمارے نزدیک زیادہ صحیح ہے ۔
سیدنا زہری رحمہ اللہ نے بہ سند عباد بن عوام بیان کیا اور مذکورہ بالا کے ہم معنی ذکر کیا۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس روایت کو معمر، شعیب اور عقیل نے بواسطہ زہری کئی علماء سے نقل کیا ہے اور یہ ہمارے نزدیک صحیح تر ہے۔“