سنن ابي داود
كتاب الجهاد— کتاب: جہاد کے مسائل
باب فِي الدَّابَّةِ تُعَرْقَبُ فِي الْحَرْبِ باب: جانور کی کونچ لڑائی میں کاٹ دئیے جانے کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق ، حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّادٍ ، عَنْ أَبِيهِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ أَبُو دَاوُد وَهُوَ يَحْيَى بْن عَبَّادٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي الَّذِي أَرْضَعَنِي وَهُوَ أَحَدُ بَنِي مُرَّةَ بْنِ عَوْفٍ ، وَكَانَ فِي تِلْكَ الْغَزَاةِ غَزَاةِ مُؤْتَةَ قَالَ : وَاللَّهِ لَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى جَعْفَرٍ حِينَ اقْتَحَمَ عَنْ فَرَسٍ لَهُ شَقْرَاءَ فَعَقَرَهَا ثُمَّ قَاتَلَ الْقَوْمَ حَتَّى قُتِلَ ، قَالَ أَبُو دَاوُد : هَذَا الْحَدِيثُ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ .
´عباد بن عبداللہ بن زبیر کہتے ہیں کہ` میرے رضاعی والد نے جو بنی مرہ بن عوف میں سے تھے مجھ سے بیان کیا کہ وہ غزوہ موتہ کے غازیوں میں سے تھے ، وہ کہتے ہیں : اللہ کی قسم ! گویا کہ میں جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو دیکھ رہا ہوں جس وقت وہ اپنے سرخ گھوڑے سے کود پڑے اور اس کی کونچ کاٹ دی ۱؎ ، پھر دشمنوں سے لڑے یہاں تک کہ قتل کر دیئے گئے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : یہ حدیث قوی نہیں ہے ۲؎ ۔
عباد بن عبداللہ بن زبیر رحمہ اللہ اپنے رضاعی باپ سے روایت کرتے ہیں جو کہ بنی مرہ میں سے تھے اور غزوہ موتہ میں شریک ہوئے تھے۔ کہتے ہیں: ”قسم اللہ کی! میں گویا سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ اپنے سرخ گھوڑے سے اتر پڑے، اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں۔ پھر کافروں سے لڑتے رہے حتیٰ کہ خود قتل ہو گئے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ”یہ حدیث قوی نہیں ہے۔“
۲؎: شاید مؤلف نے اس بنیاد پر اس حدیث کو غیر قوی قرار دیا ہے کہ عباد کے رضاعی باپ مبہم ہیں، لیکن یہ صحابی بھی ہو سکتے ہیں، اور یہی ظاہر ہے، اسی بنا پر البانی نے اس کو حسن قرار دیا ہے، (حسن اس لئے کہ ’’ابن اسحاق‘‘ درجہ حسن کے راوی ہیں)
تشریح، فوائد و مسائل
عباد بن عبداللہ بن زبیر کہتے ہیں کہ میرے رضاعی والد نے جو بنی مرہ بن عوف میں سے تھے مجھ سے بیان کیا کہ وہ غزوہ موتہ کے غازیوں میں سے تھے، وہ کہتے ہیں: اللہ کی قسم! گویا کہ میں جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو دیکھ رہا ہوں جس وقت وہ اپنے سرخ گھوڑے سے کود پڑے اور اس کی کونچ کاٹ دی ۱؎، پھر دشمنوں سے لڑے یہاں تک کہ قتل کر دیئے گئے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ حدیث قوی نہیں ہے ۲؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2573]
جنگ میں اگر اندیشہ ہوکہ مجاہد مغلوب ہوجائے گا۔
تو اپنی سواری یا دوسرے سامان کو تلف کردے تو جائز ہے۔
تاکہ دشمن اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔
شیخ البانی نے اس روایت کو حسن قرار دیا ہے۔