سنن ابي داود
كتاب الجهاد— کتاب: جہاد کے مسائل
باب فِيمَا يُسْتَحَبُّ مِنْ أَلْوَانِ الْخَيْلِ باب: گھوڑوں کے پسندیدہ رنگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 2545
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ شَيْبَانَ ، عَنْ عِيسَى بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يُمْنُ الْخَيْلِ فِي شُقْرِهَا " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” گھوڑے کی برکت سرخ رنگ کے گھوڑے میں ہے ۱؎ “ ۔
وضاحت:
۱؎: یعنی ان میں توالد و تناسل زیادہ ہوتا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´گھوڑوں کے پسندیدہ رنگوں کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” گھوڑے کی برکت سرخ رنگ کے گھوڑے میں ہے ۱؎۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2545]
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” گھوڑے کی برکت سرخ رنگ کے گھوڑے میں ہے ۱؎۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2545]
فوائد ومسائل:
جب گھوڑوں کے اختیار وانتخاب کا معاملہ ہو تو مندرجہ بالا صفات کا خیال رکھنا مستحب ہے۔
اس سے استدلال یہ بھی ہے کہ دیگر آلات جہاد حاصل کرتے وقت ان کے ظاہر ی محاسن اور عمدہ کارکردگی کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2545 سے ماخوذ ہے۔