حدیث نمبر: 2526
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ الْمِصِّيصِيُّ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ . ح وحَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ ، عَنْ ابْنِ شُفَيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لِلْغَازِي أَجْرُهُ وَلِلْجَاعِلِ أَجْرُهُ وَأَجْرُ الْغَازِي " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جہاد کرنے والے کو اس کے جہاد کا اجر ملے گا اور مجاہد کو تیار کرنے والے کو تیار کرنے اور غزوہ کرنے دونوں کا اجر ملے گا “ ۔

حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب الجهاد / حدیث: 2526
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح, مشكوة المصابيح (3842)
تخریج حدیث « تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 8827)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/174) (صحیح) »

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´جہاد پر اجرت لینے کی رخصت کا بیان۔`
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جہاد کرنے والے کو اس کے جہاد کا اجر ملے گا اور مجاہد کو تیار کرنے والے کو تیار کرنے اور غزوہ کرنے دونوں کا اجر ملے گا۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2526]
فوائد ومسائل:
یہ اور اس قسم کی احادیث جن میں جہاد قتال کے لئے مادی تعاون لینے کی رخصت ہے۔
ان کا تعلق ان مخلصین مگر مفلوک الحال اور فقیر لوگوں سے ہے۔
جو اسباب وزاد جہاد نہ ہونے کے باعث جہاد سے پیچھے رہیں۔
ان کا جہاد بربنائے اخلاص وتقویٰ اعلائے کلمۃ اللہ کےلئے ہی ہوتا ہے۔
تو ایسے لوگوں سے تعاون کرنا باعث اجر وثواب ہے بلکہ تعاون دینے والوں کےلئے دوہرا جر ہے۔
جیسے کہ حکومت کے تنخواہ دار فوجی اگر یہ اخلاص سے اعلائے کلمۃ اللہ کی خاطرلڑیں۔
تو اجر وغنیمت دونوں سے بہر ور ہوتے ہیں۔
ورنہ وہی ہے جو ان کی نیت ہوئی اور اسی پر قیاس ہیں وہ علماء مدرسین اور خطباء وغیرہ جو شرعی علوم کی اشاعت میں مشغول ہیں۔
اگر ان کی نیت صاف ہو تو فبھا ونعمت انھیں تنخواہیں اور وظیفے لینے جائز ہیں ورنہ انہیں انجام کی فکر کرنی چاہیے۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2526 سے ماخوذ ہے۔