سنن ابي داود
كتاب الجهاد— کتاب: جہاد کے مسائل
باب فِي رُكُوبِ الْبَحْرِ فِي الْغَزْوِ باب: جہاد کے لیے سمندر کے سفر کا بیان۔
حدیث نمبر: 2489
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ زَكَرِيَّا ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ بِشْرٍ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا يَرْكَبُ الْبَحْرَ إِلَّا حَاجٌّ أَوْ مُعْتَمِرٌ أَوْ غَازٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَإِنَّ تَحْتَ الْبَحْرِ نَارًا وَتَحْتَ النَّارِ بَحْرًا " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن عمر و رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سمندر کا سفر نہ کرے مگر حج کرنے والا ، یا عمرہ کرنے والا ، یا اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے والا کیونکہ سمندر کے نیچے آگ ہے اور اس آگ کے نیچے سمندر ہے “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´جہاد کے لیے سمندر کے سفر کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر و رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " سمندر کا سفر نہ کرے مگر حج کرنے والا، یا عمرہ کرنے والا، یا اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے والا کیونکہ سمندر کے نیچے آگ ہے اور اس آگ کے نیچے سمندر ہے۔" [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2489]

فوائد ومسائل:
یہ روایت ازحد ضعیف ہے۔
جبکہ آگے آنے والے باب کی احادیث صحیح ہیں۔
یہ روایت ازحد ضعیف ہے۔
جبکہ آگے آنے والے باب کی احادیث صحیح ہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2489 سے ماخوذ ہے۔