سنن ابي داود
كتاب الصيام— کتاب: روزوں کے احکام و مسائل
باب فِي الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ باب: روزے کی نیت نہ کرنے کی رخصت کا بیان۔
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ ، قَالَتْ : لَمَّا كَانَ يَوْمُ الْفَتْحِ فَتْحِ مَكَّةَ ، جَاءَتْ فَاطِمَةُ فَجَلَسَتْ عَنْ يَسَارِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأُمُّ هَانِئٍ عَنْ يَمِينِهِ . قَالَتْ : فَجَاءَتْ الْوَلِيدَةُ بِإِنَاءٍ فِيهِ شَرَابٌ فَنَاوَلَتْهُ فَشَرِبَ مِنْهُ ، ثُمَّ نَاوَلَهُ أُمَّ هَانِئٍ فَشَرِبَتْ مِنْهُ . فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، " لَقَدْ أَفْطَرْتُ وَكُنْتُ صَائِمَةً . فَقَالَ لَهَا : أَكُنْتِ تَقْضِينَ شَيْئًا ؟ قَالَتْ : لَا . قَالَ : فَلَا يَضُرُّكِ إِنْ كَانَ تَطَوُّعًا " .
´ام ہانی رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` فتح مکہ کا دن تھا ، فاطمہ رضی اللہ عنہا آئیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں جانب بیٹھ گئیں اور میں دائیں جانب بیٹھی ، اس کے بعد لونڈی برتن میں کوئی پینے کی چیز لائی ، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش کیا ، آپ نے اس میں سے نوش فرمایا ، پھر مجھے دے دیا ، میں نے بھی پیا ، پھر میں نے پوچھا : اللہ کے رسول ! میں تو روزے سے تھی ، میں نے روزہ توڑ دیا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا تم کسی روزے کی قضاء کر رہی تھیں ؟ “ جواب دیا نہیں ، فرمایا : ” اگر نفلی روزہ تھا تو تجھے کوئی نقصان نہیں “ ۱؎ ۔
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ فتح مکہ کے دن سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا تشریف لائیں اور رسول اللہ ﷺ کی بائیں طرف بیٹھ گئیں اور ام ہانی رضی اللہ عنہا آپ کی دائیں طرف تھیں، بیان کرتی ہیں کہ خادمہ ایک برتن لے کر آئی، اس میں مشروب تھا، اس نے وہ نبی کریم ﷺ کو دیا تو آپ نے اس میں سے نوش فرمایا اور پھر ام ہانی رضی اللہ عنہا کو دے دیا تو انہوں نے بھی اس سے پی لیا اور بولیں: ”اے اللہ کے رسول! میں نے روزہ رکھا ہوا تھا اور توڑ لیا ہے۔“ آپ ﷺ نے پوچھا: ”کیا یہ قضا کا روزہ تھا؟“ انہوں نے کہا: ”نہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر یہ نفلی تھا تو کوئی حرج نہیں۔“
تشریح، فوائد و مسائل
ام ہانی رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھی ہوئی تھی، اتنے میں آپ کے پاس پینے کی کوئی چیز لائی گئی، آپ نے اس میں سے پیا، پھر مجھے دیا تو میں نے بھی پیا۔ پھر میں نے عرض کیا: میں نے گناہ کا کام کر لیا ہے۔ آپ میرے لیے بخشش کی دعا کر دیجئیے۔ آپ نے پوچھا: " کیا بات ہے؟ " میں نے کہا: میں روزے سے تھی اور میں نے روزہ توڑ دیا تو آپ نے پوچھا: " کیا کوئی قضاء کا روزہ تھا جسے تم قضاء کر رہی تھی؟ " عرض کیا: نہیں، آپ نے فرمایا: " تو اس سے تمہیں کوئی نقصان ہونے والا نہیں۔" [سنن ترمذي/كتاب الصيام/حدیث: 731]
نوٹ:
(متابعات و شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے، ورنہ ’’سماک‘‘ جب منفرد ہوں تو ان کی روایت میں بڑا اضطراب پایا جاتا ہے، یہی حال اگلی حدیث میں ہے)