سنن ابي داود
كتاب الصيام— کتاب: روزوں کے احکام و مسائل
باب فِيمَنِ اخْتَارَ الصِّيَامَ باب: سفر میں روزہ رکھنا افضل ہے اس کے قائلین کی دلیل۔
حدیث نمبر: 2410
حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ . ح وحَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو قُتَيْبَةَ ، الْمَعْنَى قَالَا : حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنِي حَبِيبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ سِنَانَ بْنَ سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبَّقِ الْهُذَلِيِّ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ كَانَتْ لَهُ حَمُولَةٌ تَأْوِي إِلَى شِبَعٍ فَلْيَصُمْ رَمَضَانَ حَيْثُ أَدْرَكَهُ " .
´سلمہ بن محبق ہذلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس کے پاس منزل پر ایسی سواری ہو جو اسے ایسی جگہ پہنچا سکے جہاں اسے راحت و آسودگی ملے تو وہ جہاں بھی رمضان کا مہینہ پا لے روزے رکھے “ ۔
سیدنا سنان بن سلمہ بن محبق ہذلی رحمہ اللہ اپنے والد (سیدنا سلمہ بن محبق ہذلی رضی اللہ عنہ) سے بیان کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس کے پاس سواری ہو کہ (اسے آرام سے منزل پر پہنچا دے اور) پیٹ بھر کر کھانا وغیرہ مل جائے تو اسے چاہیے کہ رمضان کے روزے رکھے، جہاں بھی آ جائے۔“