سنن ابي داود
كتاب الصيام— کتاب: روزوں کے احکام و مسائل
باب فِي الْكَحْلِ عِنْدَ النَّوْمِ لِلصَّائِمِ باب: روزہ دار کے سوتے وقت سرمہ لگانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2379
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ ، وَيَحْيَى بْنُ مُوسَى الْبَلْخِيُّ ، قَالَا : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عِيسَى ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، قَالَ : " مَا رَأَيْتُ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِنَا يَكْرَهُ الْكُحْلَ لِلصَّائِمِ ، وَكَانَ إِبْرَاهِيمُ يُرَخِّصُ أَنْ يَكْتَحِلَ الصَّائِمُ بِالصَّبِرِ " .
´اعمش کہتے ہیں کہ` میں نے اپنے ساتھیوں میں سے کسی کو بھی روزے دار کے سرمہ لگانے کو ناپسند کرتے نہیں دیکھا اور ابراہیم نخعی روزے دار کو «صبر» ( ایک قسم کا سرمہ ہے ) کے سرمے کی اجازت دیتے تھے ۔
جناب اعمش رحمہ اللہ کہتے ہیں (یہ صغار تابعین میں سے ہیں): ”میں نے اپنے اہل علم دوستوں (فقہاء و محدثین) میں سے کسی کو نہیں پایا کہ روزے دار کے لیے سرمے کو مکروہ سمجھتے ہوں۔“ اور ابراہیم نخعی رحمہ اللہ اجازت دیتے تھے کہ روزے دار ایلوا کو بطور سرمہ استعمال کرے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´روزہ دار کے سوتے وقت سرمہ لگانے کا بیان۔`
اعمش کہتے ہیں کہ میں نے اپنے ساتھیوں میں سے کسی کو بھی روزے دار کے سرمہ لگانے کو ناپسند کرتے نہیں دیکھا اور ابراہیم نخعی روزے دار کو «صبر» (ایک قسم کا سرمہ ہے) کے سرمے کی اجازت دیتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2379]

فوائد ومسائل:
روزے کی حالت میں آنکھ میں سرمہ لگانا یا دوا ڈال لینا جائز ہے۔
روزے کی حالت میں آنکھ میں سرمہ لگانا یا دوا ڈال لینا جائز ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2379 سے ماخوذ ہے۔