سنن ابوداود — حدیث نمبر 2358
باب: افطار کے وقت کیا دعا پڑھے؟
باب الْقَوْلِ عِنْدَ الإِفْطَارِ
حدیث نمبر: 2358
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ زُهْرَةَ ، أَنَّهُ بَلَغَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَفْطَرَ ، قَالَ : اللَّهُمَّ لَكَ صُمْتُ وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ " .
´معاذ بن زہرہ سے روایت ہے کہ` انہیں یہ بات پہنچی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب روزہ افطار فرماتے تو یہ دعا پڑھتے : «اللهم لك صمت وعلى رزقك أفطرت» ” اے اللہ ! میں نے تیری ہی خاطر روزہ رکھا اور تیرے ہی رزق سے افطار کیا “ ۔
جناب معاذ بن زہرہ (تابعی) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ افطار کے وقت یہ دعا پڑھتے تھے: «اَللّٰهُمَّ لَكَ صُمْتُ، وَعَلٰى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ» ”اے اللہ! میں نے تیرے لیے روزہ رکھا اور تیرے ہی رزق پر کھول رہا ہوں۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´افطار کے وقت کیا دعا پڑھے؟`
معاذ بن زہرہ سے روایت ہے کہ انہیں یہ بات پہنچی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب روزہ افطار فرماتے تو یہ دعا پڑھتے: «اللهم لك صمت وعلى رزقك أفطرت» " اے اللہ! میں نے تیری ہی خاطر روزہ رکھا اور تیرے ہی رزق سے افطار کیا۔" [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2358]

فوائد ومسائل:
یہ حدیث ضعیف ہے۔
اس لیے افطار کے وقت پہلی دعا (ذهب الظمأ...) پڑھی جائے۔
یہ حدیث ضعیف ہے۔
اس لیے افطار کے وقت پہلی دعا (ذهب الظمأ...) پڑھی جائے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2358 سے ماخوذ ہے۔