سنن ابي داود
كتاب الصيام— کتاب: روزوں کے احکام و مسائل
باب فِي التَّقَدُّمِ باب: رمضان کے استقبال کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْعَلَاءِ الزُّبَيْدِيُّ مِنْ كِتَابِهِ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْعَلَاءِ ، عَنْ أَبِي الْأَزْهَرِ الْمُغِيرَةِ بْنِ فَرْوَةَ ، قَالَ : قَامَ مُعَاوِيَةُ فِي النَّاسِ بِدَيْرِ مِسْحَلٍ الَّذِي عَلَى بَابِ حِمْصَ ، فَقَالَ : أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنَّا قَدْ رَأَيْنَا الْهِلَالَ يَوْمَ كَذَا وَكَذَا ، وَأَنَا مُتَقَدِّمٌ بِالصِّيَامِ ، فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَفْعَلَهُ فَلْيَفْعَلْهُ ، قَالَ : فَقَامَ إِلَيْهِ مَالِكُ بْنُ هُبَيْرَةَ السَّبَئِيُّ ، فَقَالَ : يَا مُعَاوِيَةُ ، أَشَيْءٌ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ أَمْ شَيْءٌ مِنْ رَأْيِكَ ؟ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " صُومُوا الشَّهْرَ وَسِرَّهُ " .
´ابوازہر مغیرہ بن فروہ کہتے ہیں کہ` معاویہ رضی اللہ عنہ نے دیر مسحل پر ( جو کہ حمص کے دروازے پر واقع ہے ) ، کھڑے ہو کر لوگوں سے کہا : لوگو ! ہم نے چاند فلاں فلاں دن دیکھ لیا ہے اور میں سب سے پہلے روزہ رکھ رہا ہوں ، جو شخص روزہ رکھنا چاہے رکھ لے ، مالک بن ہبیرہ سبئی نے کھڑے ہو کر ان سے کہا : معاویہ ! یہ بات آپ نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سن کر کہی ہے ، یا آپ کی اپنی رائے ہے ؟ جواب دیا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے : ” رمضان کے مہینے کے روزے رکھو اور آخر شعبان کے “ ۔
ابو ازہر مغیرہ بن فروہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ دیر مسحل میں لوگوں کو خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے جو کہ باب حمص کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا: ”لوگوں! ہم نے (شعبان کا) چاند فلاں فلاں دن دیکھا تھا، میں (چاند ہونے سے) پہلے روزے شروع کر رہا ہوں، جو ایسا کرنا چاہے کر لے۔“ پھر مالک بن ہبیرہ السبی رضی اللہ عنہ ان کے سامنے کھڑے ہوئے اور کہا: ”اے معاویہ! اس سلسلے میں آپ نے رسول اللہ ﷺ سے کچھ سنا ہے یا یہ آپ کی اپنی رائے ہے؟“ انہوں نے کہا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”مہینے میں روزے رکھا کرو اور اس کے آخر میں بھی۔““ (دوسرا ترجمہ: ”رمضان کے روزے رکھو اور اس کے اول میں بھی۔“ یعنی آخرِ شعبان میں۔)