سنن ابي داود
كتاب تفريع أبواب الطلاق— کتاب: طلاق کے فروعی احکام و مسائل
باب فِي عِدَّةِ الْحَامِلِ باب: حاملہ کی عدت کا بیان۔
حدیث نمبر: 2307
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، قَالَ عُثْمَانُ : حَدَّثَنَا ، وَقَالَ ابْنُ الْعَلَاءِ : أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : " مَنْ شَاءَ لَاعَنْتُهُ لَأُنْزِلَتْ سُورَةُ النِّسَاءِ الْقُصْرَى بَعْدَ الْأَرْبَعَةِ الْأَشْهُرِ وَعَشْرًا " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` جو بھی چاہے مجھ سے اس بات پر لعان ۱؎ کر لے کہ چھوٹی سورۃ نساء ( سورۃ الطلاق ) چار مہینے دس دن والے حکم کے بعد نازل ہوئی ۲؎ ۔
وضاحت:
۱؎: اس سے مراد مباہلہ ہے۔
۲؎: جو کہ سورہ البقرہ میں ہے ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا مطلب یہ کہ ’’ عام متوفی عنہا زوجہا کے چار ماہ دس دن عدت گزارنے کا حکم سورہ بقرہ میں ہے ‘‘، اور ’’حاملہ متوفی عنہا زوجہا کی عدت صرف وضع حمل تک ہے ‘‘ کا تذکرہ سورہ طلاق کے اندر ہے جو کہ سورہ بقرہ کے بعد اتری ہے اس لئے یہ حکم خاص اس حکم عام کو خاص کرنے والا ہے۔

تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´حاملہ کی عدت کا بیان۔`
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جو بھی چاہے مجھ سے اس بات پر لعان ۱؎ کر لے کہ چھوٹی سورۃ نساء (سورۃ الطلاق) چار مہینے دس دن والے حکم کے بعد نازل ہوئی ۲؎۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الطلاق /حدیث: 2307]

فوائد ومسائل:
1: سورۃ الطلاق میں ہے کہ (وَأُولَاتُ الْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ) (الطلاق:4) اور حاملہ عورتوں کی عدت یہ ہے کہ وضع حمل ہو جائے اور اس سورت کو سورۃالنساء القصر۔
(چھوٹی سورۃ النسا) اس لیے کہا کہ جہاں معروف بڑی سورۃنساء میں عورتوں کے احکام ومسائل بیان ہوئے ہیں، وہاں اس سورت میں بھی انہی مسائل ذکر کیے گئے ہیں۔
2: حضرت عبداللہ رضی اللہ کا یہ قول معروف فقہی اصول کی اساس ہے کہ کسی مسئلے میں جہاں کہیں دو ہدایات وارد ہوں ان میں سے قابل عمل وہی ہوتی ہے جو بعد میں نازل ہوئی ہو۔
3: سورۃ البقرہ کی آیت کریمہ (والذینَ یُتوفونَ منکم۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
أشھُرٍ و عَشرًا) (البقرة: 234) اور سورۃ الطلاق کی آیت میں تعارض نہیں ہے، بلکہ چار ماہ دس دن کی عدت ایسی عورتوں کے لئے جو حمل سے نہ ہوں اوراگر حمل ہو تو اس کی عدت وضع حمل ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2307 سے ماخوذ ہے۔