سنن ابي داود
كتاب تفريع أبواب الطلاق— کتاب: طلاق کے فروعی احکام و مسائل
باب فِيمَا تَجْتَنِبُهُ الْمُعْتَدَّةُ فِي عِدَّتِهَا باب: عدت گزارنے والی عورت کو جن چیزوں سے بچنا چاہئے ان کا بیان۔
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، وَمَالِكُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ الْمِسْمَعِيُّ ، قَالَا : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، بِهَذَا الْحَدِيثِ . وَلَيْسَ فِي تَمَامِ حَدِيثِهِمَا . قَالَ الْمِسْمَعِيُّ : قَالَ يَزِيدُ : وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ فِيهِ : " وَلَا تَخْتَضِبُ " . وَزَادَ فِيهِ هَارُونُ : " وَلَا تَلْبَسُ ثَوْبًا مَصْبُوغًا إِلَّا ثَوْبَ عَصْبٍ " .
´ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے یہی حدیث مرفوعاً مروی ہے ،` لیکن ان دونوں راویوں کی حدیثوں میں پوری مشابہت نہیں ہے ، مسمعی کا بیان ہے کہ یزید کہتے ہیں میں تو صرف یہی جانتا ہوں کہ اس میں ہے کہ ” خضاب نہ لگائے “ اور ہارون نے اس میں اتنا اور اضافہ کیا ہے کہ : ” رنگا ہوا کپڑا نہ پہنے سوائے سفید سیاہ دھاری دار کپڑے کے “ ۔
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا، نبی کریم ﷺ سے یہی (مذکورہ بالا) حدیث بیان کرتی ہیں مگر یہ روایت پوری طرح مذکورہ بالا رواۃ کی روایت کی مانند نہیں ہے (ابراہیم بن طہمان اور عبداللہ سہمی کی روایت کی طرح) مسمعی نے کہا: ”یزید نے بیان کیا کہ میرا خیال ہے کہ اس میں «وَلَا تَخْتَضِبْ» ”مہندی نہ لگائے“ بھی ہے“ جبکہ ہارون نے اضافہ کیا کہ ”رنگین کپڑا نہ پہنے الا یہ کہ اس کی بنائی ہی رنگین دھاگوں سے ہو۔“ (جیسے کہ یمنی دھاری دار چادریں ہوتی تھیں)۔