سنن ابي داود
كتاب تفريع أبواب الطلاق— کتاب: طلاق کے فروعی احکام و مسائل
باب مَنْ أَحَقُّ بِالْوَلَدِ باب: بچے کی پرورش کا زیادہ حقدار کون ہے؟
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مُوسَى ، أَنَّ إِسْمَاعِيلَ بْنَ جَعْفَرٍ حَدَّثَهُمْ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ هَانِئٍ ، وَهُبَيْرَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : لَمَّا خَرَجْنَا مِنْ مَكَّةَ تَبِعَتْنَا بِنْتُ حَمْزَةَ تُنَادِي يَا عَمُّ يَا عَمُّ ، فَتَنَاوَلَهَا عَلِيٌّ فَأَخَذَ بِيَدِهَا ، وَقَالَ : دُونَكِ بِنْتَ عَمِّكِ فَحَمَلَتْهَا ، فَقَصَّ الْخَبَرَ ، قَالَ : وَقَالَ جَعْفَرٌ : ابْنَةُ عَمِّي وَخَالَتُهَا تَحْتِي ، فَقَضَى بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِخَالَتِهَا ، وَقَالَ : " الْخَالَةُ بِمَنْزِلَةِ الْأُمِّ " .
´علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` جب ہم مکہ سے نکلے تو ہمارے پیچھے پیچھے حمزہ کی لڑکی چچا چچا پکارتی آ گئی ، علی رضی اللہ عنہ ہاتھ پکڑ کر اسے اپنے ساتھ لے آئے اور ( فاطمہ رضی اللہ عنہا سے ) کہا : اپنے چچا کی لڑکی کو لو ، انہوں نے اسے اٹھا لیا ، راوی نے پھر پورا قصہ بیان کیا اور کہا کہ : جعفر رضی اللہ عنہ کہنے لگے : یہ میرے چچا کی بیٹی ہے ، اور اس کی خالہ میرے نکاح میں ہے چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خالہ کے حق میں فیصلہ دیا اور فرمایا : ” خالہ ماں کے درجے میں ہے “ ۔
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب ہم مکہ سے نکلے تو حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی ہمارے پیچھے آ گئی، وہ ”چچا، چچا“ پکار رہی تھی۔ پس سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس کو لیا اور اس کا ہاتھ پکڑا اور (سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے) کہا: ”اپنی چچا زاد کو لے لو۔“ چنانچہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے اس کو اٹھا لیا اور خبر بیان کی۔ سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”یہ میرے چچا کی بیٹی ہے اور اس کی خالہ میری زوجیت میں ہے۔“ چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے اس کا فیصلہ خالہ کے حق میں کر دیا اور فرمایا: ”خالہ ماں کی طرح ہوتی ہے۔“