حدیث نمبر: 2266
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَاشِدٍ ، بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ ، زَادَ : " وَهُوَ وَلَدُ زِنَا لِأَهْلِ أُمِّهِ مَنْ كَانُوا حُرَّةً أَوْ أَمَةً ، وَذَلِكَ فِيمَا اسْتُلْحِقَ فِي أَوَّلِ الْإِسْلَامِ ، فَمَا اقْتُسِمَ مِنْ مَالٍ قَبْلَ الْإِسْلَامِ فَقَدْ مَضَى " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´اس سند سے بھی محمد بن راشد سے اسی مفہوم کی روایت منقول ہے` لیکن اس میں یہ الفاظ زائد ہیں کہ وہ ولد الزنا ہے اور اپنی ماں کے خاندان سے ملے گا چاہے وہ آزاد ہوں یا غلام ، یہ شروع اسلام میں پیش آمدہ معاملہ کا حکم ہے ، رہا جو مال قبل از اسلام تقسیم ہو چکا اس سے کچھ سروکار نہیں ۔

حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب تفريع أبواب الطلاق / حدیث: 2266
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن , شیخ زبیر علی زئی: حسن, انظر الحديث السابق (2265)
تخریج حدیث « انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 8712) (حسن) »

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´ولد الزنا کے مدعی ہونے کا بیان۔`
اس سند سے بھی محمد بن راشد سے اسی مفہوم کی روایت منقول ہے لیکن اس میں یہ الفاظ زائد ہیں کہ وہ ولد الزنا ہے اور اپنی ماں کے خاندان سے ملے گا چاہے وہ آزاد ہوں یا غلام، یہ شروع اسلام میں پیش آمدہ معاملہ کا حکم ہے، رہا جو مال قبل از اسلام تقسیم ہو چکا اس سے کچھ سروکار نہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الطلاق /حدیث: 2266]
فوائد ومسائل:
دور جاہلیت میں لوگوں کے پاس لونڈیاں ہوتی تھی جو بعض اوقات بدکاری کے عمل سے مال بھی کماتی تھیں اور کئی مالک ان سے مباشرت کرنے سے پہلے پرہیز نہیں کرتے تھے۔
تو اگر کسی کے ہاں کوئی بچہ پیدا ہوتا تو کبھی وہ زانی اس کی ملکیت کا دعوی کرتا اور ساتھ مالک بھی اس کا دعوی کرلیتا تھا۔
اسلام میں ان کا فیصلہ یہ ہوا کہ بچہ لونڈی کے مالک کا ہے نہ کہ زانی کا۔
کیونکہ لونڈی مالک کا بستر ہوتی ہے جیسے کہ آزاد عورت۔
اور اگر یہ صورت ہوئی ہوتی کہ بچے کو زانی کی طرف منسوب کیا گیا مالک نے حین حیات نہ دعوی کیا اور نہ انکار اور پھر وہ مرگیا۔
مگر اس کی موت کے بعد وارثوں نے بچے کے متعلق دعوی کیا کہ یہ مرنے والے مالک کا ہے توان کا یہ دعوی تسلیم کیا جائے گا۔
اور قبل ازوقت تقسیم شدہ مال وراثت میں اس کا کوئی حق نہ ہوگا۔
مگر باقی ماندہ مال میں اس کا حصہ ہوگا جو بنتا ہو۔
لیکن اگر لونڈی کے مالک نے حمل کا انکار کیا ہو اور اس بچے کا مدعی نہ رہا ہو تو بچے کو اس کے ساتھ ملحق نہ کیا جائےگا اور نہ وارثوں کو حق ہوگا کہ مالک کی موت کے بعد اس بچے کو اس کی اولاد کے ساتھ لاحق کرنے کا دعوی کریں۔
(معالم السنن للخطابی) اس قسم کا ایک واقعہ آگے حدیث (2273) میں آرہا ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2266 سے ماخوذ ہے۔