سنن ابي داود
كتاب النكاح— کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
باب فِي الْمَقَامِ عِنْدَ الْبِكْرِ باب: کنواری عورت سے نکاح کرنے پر کتنے دن اس کے ساتھ رہے؟
حدیث نمبر: 2123
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، عَنْ هُشَيْمٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : " لَمَّا أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفِيَّةَ ، أَقَامَ عِنْدَهَا ثَلَاثًا " . زَادَ عُثْمَانُ : " وَكَانَتْ ثَيِّبًا " . وقَالَ : حَدَّثَنِي هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ ، أَخْبَرَنَا أَنَسٌ .
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفیہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا تو ان کے پاس تین رات گزاری ، اور وہ ثیبہ تھیں ۱؎ ۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ”جب رسول اللہ ﷺ نے صفیہ (صفیہ بنت حیی) کو لے لیا (شادی کر لی) تو ان کے ہاں تین دن اقامت کی۔“ عثمان بن ابی شیبہ نے مزید کہا کہ ”وہ بیوہ تھیں۔“ اور (ان کی سند میں تصریح تحدیث و اخبار ہے۔) انہوں نے کہا: «حَدَّثَنِي هُشَيْمٌ، أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ، أَخْبَرَنَا أَنَسٌ» ”مجھ سے ہشیم نے بیان کیا، ہمیں حمید نے خبر دی اور ہمیں انس نے خبر دی۔“
وضاحت:
۱؎: عثمان بن ابی شیبہ کے الفاظ ہیں «کانت ثیباً» ثیبہ وہ عورت ہے جس کی شادی پہلے ہو چکی ہو۔