سنن ابوداود — حدیث نمبر 212
باب: مذی کا بیان۔
باب فِي الْمَذْىِ
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بَكَّارٍ ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ ، حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ حَرَامِ بْنِ حَكِيمٍ ،عَنْ عَمِّهِ ، " أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَحِلُّ لِي مِنَ امْرَأَتِي وَهِيَ حَائِضٌ ، قَالَ : لَكَ مَا فَوْقَ الْإِزَارِ " ، وَذَكَرَ مُؤَاكَلَةَ الْحَائِضِ أَيْضًا ، وَسَاقَ الْحَدِيثَ .
´عبداللہ بن سعد انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا : جب میری بیوی حائضہ ہو تو اس کی کیا چیز میرے لیے حلال ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تمہارے لیے لنگی ( تہبند ) کے اوپر والا حصہ درست ہے “ ، نیز اس کے ساتھ حائضہ کے ساتھ کھانے کھلانے کا بھی ذکر کیا ، پھر راوی نے ( سابقہ ) پوری حدیث بیان کی ۔
جناب حرام بن حکیم اپنے چچا (سیدنا عبداللہ بن سعد رضی اللہ عنہ) سے راوی ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا تھا کہ میری بیوی جب ایام (حیض) میں ہو تو (ان دنوں) میرے لیے اس سے کیا کچھ حلال ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تہہ بند سے اوپر اوپر۔“ اور (عبداللہ بن سعد رضی اللہ عنہ نے) حائضہ عورت کے ساتھ مل کر کھا پی لینے کے متعلق بھی پوچھا، اور حدیث بیان کی۔
تشریح، فوائد و مسائل
عبداللہ بن سعد رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم سے حائضہ کے ساتھ کھانے کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا: " اس کے ساتھ کھاؤ " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الطهارة/حدیث: 133]
1؎:
یہ حدیث آیت کریمہ: ﴿فَاعْتَزِلُواْ النِّسَاء فِي الْمَحِيضِ﴾ [ البقرة: 222] کے معارض نہیں کیونکہ آیت میں جدا رہنے سے مراد وطی سے جدا رہنا ہے۔
عبداللہ بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حائضہ کے ساتھ کھانے کے متعلق پوچھا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اس کے ساتھ کھاؤ۔" [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 651]
اس مسئلہ کی وضاحت حدیث: 643 کے تحت گزرچکی ہے۔