سنن ابي داود
كتاب النكاح— کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
باب فِي الثَّيِّبِ باب: ثیبہ (غیر کنواری عورت) کا بیان۔
حدیث نمبر: 2099
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ ، بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ ، قَالَ : " الثَّيِّبُ أَحَقُّ بِنَفْسِهَا مِنْ وَلِيِّهَا ، وَالْبِكْرُ يَسْتَأْمِرُهَا أَبُوهَا " . قَالَ أَبُو دَاوُد : أَبُوهَا لَيْسَ بِمَحْفُوظٍ .
´عبداللہ بن فضل سے بھی اسی طریق سے اسی مفہوم کی حدیث مروی ہے` اس میں ہے : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ثیبہ اپنے نفس کا اپنے ولی سے زیادہ حقدار ہے اور کنواری لڑکی سے اس کا باپ پوچھے گا “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : «أبوها» کا لفظ محفوظ نہیں ہے ۔
عبداللہ بن فضل نے اپنی سند سے اور مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی روایت کیا اور کہا: ”بیوہ اپنے ولی کی بہ نسبت اپنے بارے میں زیادہ حقدار ہے، اور کنواری سے اس کا باپ مشورہ کرے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «أَبُوهَا» ”اس کا باپ“ کا لفظ محفوظ نہیں ہے۔