سنن ابي داود
كتاب النكاح— کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
باب فِي قَوْلِهِ تَعَالَى { الزَّانِي لاَ يَنْكِحُ إِلاَّ زَانِيَةً } باب: آیت کریمہ «الزاني لا ينكح إلا زانية» کی تفسیر۔
حدیث نمبر: 2052
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، وَأَبُو مَعْمَرٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، عَنْ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا يَنْكِحُ الزَّانِي الْمَجْلُودُ إِلَّا مِثْلَهُ " . وقَالَ أَبُو مَعْمَرٍ : حَدَّثَنِي حَبِيبٌ الْمُعَلِّمُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کوڑے کھایا ہوا زناکار اپنی جیسی عورت ہی سے شادی کرے “ ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´آیت کریمہ «الزاني لا ينكح إلا زانية» کی تفسیر۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” کوڑے کھایا ہوا زناکار اپنی جیسی عورت ہی سے شادی کرے۔“ [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2052]
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” کوڑے کھایا ہوا زناکار اپنی جیسی عورت ہی سے شادی کرے۔“ [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2052]
فوائد ومسائل:
1۔
مسدد اور ابو معمر کی سند میں فرق یہ ہے کہ معمر کی روایت میں استاد عبد الوارث نے حبیب المعلم سے تحدیث کی تصریح کی ہے اور حبیب نے عمرو بن شعب سے عن سے روایت کی جب کہ مسدد کی روایت اس کے برعکس ہے۔
2۔
اس حدیث میں بھی مذکورہ بالا امر کی توضیح وتایئد ہے۔
کہ جس کی شہرت بری ہوجائے اسے کسی اپنے جیسے ہی سے نکاح کرنا چاہیے۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2052 سے ماخوذ ہے۔