سنن ابي داود
كتاب الطهارة— کتاب: طہارت کے مسائل
باب فِي الرَّجُلِ يَطَأُ الأَذَى بِرِجْلِهِ باب: نجاست اور گندگی پر چلے تو کیا حکم ہے؟
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ . ح وحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنِي شَرِيكٌ ، وَجَرِيرٌ ، وَابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللَّهِ " كُنَّا لَا نَتَوَضَّأُ مِنْ مَوْطِئٍ ، وَلَا نَكُفُّ شَعْرًا وَلَا ثَوْبًا " ، قَالَ أَبُو دَاوُد : قَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي مُعَاوِيَةَ فِيهِ : عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، أَوْ حَدَّثَهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : وَقَالَ هَنَّادٌ : عَنْ شَقِيقٍ ، أَوْ حَدَّثَهُ عَنْهُ .
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم راستہ میں چل کر پاؤں نہیں دھلتے تھے ، اور نہ ہی ہم بالوں اور کپڑوں کو سمیٹتے تھے ( یعنی اسی طرح نماز پڑھ لیتے تھے ) ۔ ( اس حدیث کی سند میں ) ابراہیم بن ابی معاویہ نے یوں کہا ہے «عن الأعمش عن شقيق عن مسروق عن عبد الله» ( یعنی مسروق کے اضافہ کے ساتھ ) نیز یہ بھی کہ یہ سند یا تو «عن الأعمش عن شقيق قال قال عبد الله» ( بلفظ «عن» ) ہے یا «الأعمش حدث عن شقيق» ( بلفظ تصریح تحدیث ) ۔
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہم گندگی پر سے چل کر آتے تھے اور وضو نہ کرتے تھے اور نہ (اثنائے نماز میں) اپنے بالوں یا کپڑوں کو سمیٹتے تھے۔“ (اس حدیث کی سند میں) ابراہیم بن ابی معاویہ نے یوں کہا ہے: «عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللهِ» (یعنی مسروق کے اضافے کے ساتھ) نیز یہ بھی کہ یہ سند یا تو «عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللهِ» (بلفظ «عَنْ») ہے یا «الْأَعْمَشُ حَدَّثَ عَنْ شَقِيقٍ» (بلفظِ تصریحِ تحدیث)۔
تشریح، فوائد و مسائل
«. . . قَالَ عَبْدُ اللَّهِ كُنَّا لَا نَتَوَضَّأُ مِنْ مَوْطِئٍ، وَلَا نَكُفُّ شَعْرًا وَلَا ثَوْبًا . . .»
". . . عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم راستہ میں چل کر پاؤں نہیں دھلتے تھے، اور نہ ہی ہم بالوں اور کپڑوں کو سمیٹتے تھے . . ." [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ: 204]
یہ روایت بھی شیخ البانی رحمہ اللہ کے نزدیک صحیح ہے، اس میں بیان کردہ باتیں دوسری احادیث سے بھی ثابت ہیں۔
➊ انسان اگر گندگی اور نجاست پر سے گزرے اور بعد میں خشک زمین پر چلے اس طرح کہ سب کچھ اتر جائے، تو جسم اور کپڑا پاک ہو جائے گا۔ لیکن اگر اس کا جرم (وجود) باقی رہے تو دھونا ضروری ہو گا۔ چمڑے کے موزے اور جوتے کو زمین پر رگڑنا ہی کافی ہوتا ہے۔
➋ اثنائے نماز میں بالوں اور کپڑوں کو ان کی ہیئت سے سمیٹنا جائز نہیں، زمین پر لگتے ہیں تو لگنے دیں، البتہ سر یا کندھے کے کپڑے کا لٹکانا (سدل کرنا) جائز نہیں ہے، اسے لپیٹ لینا چاہیے۔
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم بالوں اور کپڑوں کو نہ سمیٹیں اور زمین پر چلنے کے سبب دوبارہ وضو نہ کریں ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1041]
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت ہمارے فاضل محقق کے نزدیک سنداً ضعیف ہے جبکہ معناً صحیح ہے کیونکہ اس روایت میں بیان کردہ باتیں دوسری احادیث سے ثابت ہیں۔
غالباً اسی وجہ سے اسے شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔
تفصیل کےلئے دیکھئے: (الارواء: 198/1، حدیث: 183)
(2)
اگر پاؤں ناپاک ہوجایئں تو صرف پاؤں دھولیے جایئں پورا وضو دوبارہ کرنے کی ضرورت نہیں اوراگر نجاست ظاہر نہ ہو تو محض جگہ کے ناپاک ہونے کے شک کی بنیاد پر پاؤں دھونے کا تکلف نہیں کرنا چاہیے۔