سنن ابي داود
كتاب المناسك— کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
باب التَّحْصِيبِ باب: وادی محصب میں اترنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2011
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو يَعْنِي الْأَوْزَاعِيَّ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ حِينَ أَرَادَ أَنْ يَنْفِرَ مِنْ مِنًى : " نَحْنُ نَازِلُونَ غَدًا " ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ ، وَلَمْ يَذْكُرْ أَوَّلَهُ وَلَا ذَكَرَ الْخَيْفَ الْوَادِي .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب منیٰ سے کوچ کرنے کا قصد کیا تو فرمایا : ” ہم وہاں کل اتریں گے “ ۔ پھر راوی نے ویسا ہی بیان کیا ، اس روایت میں نہ تو حدیث کے شروع کے الفاظ ہیں ، اور نہ ہی یہ ذکر ہے کہ خیف وادی کا نام ہے ۔