سنن ابوداود — حدیث نمبر 2
باب: قضائے حاجت (پیشاب و پاخانہ) کے لیے تنہائی کی جگہ میں جانے کا بیان۔
باب التَّخَلِّي عِنْدَ قَضَاءِ الْحَاجَةِ
حدیث نمبر: 2
حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، " أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَرَادَ الْبَرَازَ ، انْطَلَقَ حَتَّى لا يَرَاهُ أَحَدٌ " .´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب قضائے حاجت ( پیشاب و پاخانہ ) کا ارادہ کرتے تو ( اتنی دور ) جاتے کہ کوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ نہ پاتا تھا ۔
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”نبی کریم ﷺ کو جب پیشاب، پاخانے کی حاجت ہوتی تو (آبادی سے) دور چلے جاتے حتیٰ کہ آپ ﷺ کو کوئی نہ دیکھ سکتا۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´قضائے حاجت کے لیے تنہائی کی جگہ جانا`
«. . . أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَرَادَ الْبَرَازَ، انْطَلَقَ حَتَّى لا يَرَاهُ أَحَدٌ . . .»
". . . نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب قضائے حاجت (پیشاب و پاخانہ) کا ارادہ کرتے تو (اتنی دور) جاتے کہ کوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ نہ پاتا تھا . . ." [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/باب التَّخَلِّي عِنْدَ قَضَاءِ الْحَاجَةِ: 2]

فوائد و مسائل
یہ روایت سنن ابي داود حدیث نمبر [2] سنداً ضعیف ہے۔
تاہم پہلی حدیث سنن ابي داود حدیث نمبر [1] صحیح ہے۔
فوائد و مسائل کے لیے سنن ابي داود حدیث نمبر [1] دیکھیں۔
یہ روایت سنن ابي داود حدیث نمبر [2] سنداً ضعیف ہے۔
تاہم پہلی حدیث سنن ابي داود حدیث نمبر [1] صحیح ہے۔
فوائد و مسائل کے لیے سنن ابي داود حدیث نمبر [1] دیکھیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2 سے ماخوذ ہے۔