سنن ابي داود
كتاب المناسك— کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
باب الْمَقَامِ فِي الْعُمْرَةِ باب: عمرے میں مکہ میں قیام کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1997
حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ ، وَعَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَقَامَ فِي عُمْرَةِ الْقَضَاءِ ثَلَاثًا " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ قضاء میں تین دن قیام فرمایا ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´عمرے میں مکہ میں قیام کرنے کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ قضاء میں تین دن قیام فرمایا۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1997]
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ قضاء میں تین دن قیام فرمایا۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1997]
1997. اردو حاشیہ: مہاجرین مدینہ کے لئے پابندی تھی کہ وہ مکہ میں تین دن سے زیادہ نہ ٹھریں۔دیگر مسلمانوں کے لئے کسی طرح کوئی پابندی نہیں۔خواہ رکے رہیں یا واپس چلے جایئں۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1997 سے ماخوذ ہے۔