سنن ابي داود
كتاب المناسك— کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
باب الْحَلْقِ وَالتَّقْصِيرِ باب: بال منڈانے اور کٹوانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1982
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ هِشَامٍ أَبُو نُعَيْمٍ الْحَلَبِيُّ ، وَعَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ الْمَعْنَى ، قَالَا : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، بِإِسْنَادِهِ بِهَذَا ، قَالَ فِيهِ : قَالَ لِلْحَالِقِ : " ابْدَأْ بِشِقِّي الْأَيْمَنِ فَاحْلِقْهُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ہشام بن حسان سے اس سند سے بھی یہی حدیث مروی ہے البتہ اس میں اس طرح ہے` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حلاق ( سر مونڈنے والے ) سے فرمایا : ” میرے دائیں جانب سے شروع کرو اور اسے مونڈو “ ۔