سنن ابي داود
كتاب المناسك— کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
باب مَا يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ مِنَ الدَّوَابِّ باب: محرم کون کون سا جانور قتل کر سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 1847
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ ، حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ ، عَنْ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " خَمْسٌ قَتْلُهُنَّ حَلَالٌ فِي الْحُرُمِ : الْحَيَّةُ وَالْعَقْرَبُ وَالْحِدَأَةُ وَالْفَأْرَةُ وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ " .
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” پانچ جانور ایسے ہیں جنہیں حرم میں بھی مارنا حلال ہے : سانپ ، بچھو ، چیل ، چوہیا ، اور کاٹ کھانے والا کتا “ ۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”پانچ قسم کے جانوروں کو حرم میں قتل کرنا حلال ہے، یعنی سانپ، بچھو، چیل، چوہا اور کاٹنے والا کتا۔“