سنن ابي داود
كتاب المناسك— کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
باب الْمُحْرِمِ يَتَزَوَّجُ باب: محرم شادی کرے تو کیسا ہے؟
حدیث نمبر: 1845
حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ : وَهِمَ ابْنُ عَبَّاسٍ فِي تَزْوِيجِ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´سعید بن مسیب کہتے ہیں` ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ) حالت احرام میں نکاح کے سلسلے میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کو وہم ہوا ہے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´محرم شادی کرے تو کیسا ہے؟`
سعید بن مسیب کہتے ہیں ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے) حالت احرام میں نکاح کے سلسلے میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کو وہم ہوا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1845]
سعید بن مسیب کہتے ہیں ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے) حالت احرام میں نکاح کے سلسلے میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کو وہم ہوا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1845]
1845. اردو حاشیہ: یہ آخری روایت اگرچہ سندا مقطوع ہے مگر مبنی بر حقیقت ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو وہم ہوا ہے۔میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ صاحب واقعہ ہیں۔ ان کا اپنا بیان ہے کہ ہم دونوں حلال تھے اور اس وہم کی بنیاد غالباً یہ ہے کہ چونکہ احرام سے فارغ ہوتےہی یہ کام ہوگیا تھا۔اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ ویسے بھی صغیر السن تھے۔اس لئے انہوں نے سمجھا کہ احرام ہی میں یہ نکاح ہوا تھا۔واللہ اعلم۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1845 سے ماخوذ ہے۔