سنن ابي داود
كتاب المناسك— کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
باب فِي الإِشْعَارِ باب: اشعار کا بیان۔
حدیث نمبر: 1753
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، بِهَذَا الْحَدِيثِ بِمَعْنَى أَبِي الْوَلِيدِ ،قَالَ : " ثُمَّ سَلَتَ الدَّمَ بِيَدِهِ " . قَالَ أَبُو دَاوُد : رَوَاهُ هَمَّامٌ ، قَالَ : " سَلَتَ الدَّمَ عَنْهَا بِأُصْبُعِهِ " . قَالَ أَبُو دَاوُد : هَذَا مِنْ سُنَنِ أَهْلِ الْبَصْرَةِ الَّذِي تَفَرَّدُوا بِهِ .
´اس سند سے بھی شعبہ سے یہی حدیث ابوالولید کے روایت کے مفہوم کی طرح مروی ہے` البتہ اس میں یہ الفاظ ہیں : «ثم سلت الدم بيده» ” آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے خون صاف کیا “ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : ہمام کی روایت میں «سلت الدم عنها بإصبعه» کے الفاظ ہیں ۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ یہ حدیث صرف اہل بصرہ کی سنن میں سے ہے جو اس میں منفرد ہیں ۔
شعبہ نے یہ حدیث ابو الولید کے ہم معنی روایت کی، کہا کہ ”ہاتھ سے خون چپڑا۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: ”یہ روایت اہل بصرہ کے تفردات میں سے ہے۔“