حدیث نمبر: 1742
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، حَدَّثَنَا عُتْبَةُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ السَّهْمِيُّ ، حَدَّثَنِي زُرَارَةُ بْنُ كُرَيْمٍ ، أَنَّ الْحَارِثَ بْنَ عَمْرٍو السَّهْمِيّ حَدَّثَهُ ، قَالَ : " أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِمِنًى أَوْ بِعَرَفَاتٍ وَقَدْ أَطَافَ بِهِ النَّاسُ ، قَالَ : فَتَجِيءُ الْأَعْرَابُ فَإِذَا رَأَوْا وَجْهَهُ ، قَالُوا : هَذَا وَجْهٌ مُبَارَكٌ ، قَالَ : وَ وَقَّتَ ذَاتَ عِرْقٍ لِأَهْلِ الْعِرَاقِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´حارث بن عمرو سہمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، آپ منیٰ میں تھے یا عرفات میں ، اور لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گھیر رکھا تھا ، تو اعراب ( دیہاتی ) آتے اور جب آپ کا چہرہ دیکھتے تو کہتے یہ برکت والا چہرہ ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل عراق کے لیے ذات عرق کو میقات مقرر کیا ۔

حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب المناسك / حدیث: 1742
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن , شیخ زبیر علی زئی: حسن, عتبة بن عبد الملك السھمي صحح له الحاكم والذهبي (4/232 ح 7567) وللحديث شاھد انظر الحديث السابق (1739)
تخریج حدیث « تفرد بہ أبو داود، ( تحفة الأشراف: 3279)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/485) (حسن) »