حدیث نمبر: 1702
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ بِمَعْنَاهُ ، قَالَ : عَرِّفْهَا حَوْلًا ، وَقَالَ ثَلَاثَ مِرَارٍ ، قَالَ : فَلَا أَدْرِي قَالَ لَهُ ذَلِكَ فِي سَنَةٍ أَوْ فِي ثَلَاثِ سِنِينَ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´اس سند سے بھی شعبہ سے اسی مفہوم کی حدیث مروی ہے` وہ کہتے ہیں : «عرفها حولا» تین بار کہا ، البتہ مجھے یہ نہیں معلوم کہ آپ نے اسے ایک سال میں کرنے کے لیے کہا یا تین سال میں ۔

حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب اللقطة / حدیث: 1702
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح بخاري (2426) صحيح مسلم (1723)

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´لقطہٰ کی پہچان کرانے کا بیان۔`
اس سند سے بھی شعبہ سے اسی مفہوم کی حدیث مروی ہے وہ کہتے ہیں: «عرفها حولا» تین بار کہا، البتہ مجھے یہ نہیں معلوم کہ آپ نے اسے ایک سال میں کرنے کے لیے کہا یا تین سال میں۔ [سنن ابي داود/كتاب اللقطة /حدیث: 1702]
1702. اردو حاشیہ: راویوں کے اختلاف کی وجہ سے ‘ اعلان کرنے کی مدت میں بھی علماء کے درمیان اختلاف ہے ‘ تاہم کم از کم ایک سال تک اعلان کرنے پر سب کا اتفاق ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1702 سے ماخوذ ہے۔